Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا پھیلاؤ

ہندوستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ستائیس ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلاہوئے۔ ہندوستانی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ستائیس ہزار پانچ سو ترپن نئے کورونا مریضوں اور دو سو چوراسی اموات کا اندراج کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نو ہزار دو سو انچاس مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ہندوستانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بائیس ہزار آٹھ سو ایک ہے۔ہندوستانی وزارت صحت نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار پانچ سو پچیس ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس