Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایس چار سو دفاعی سسٹم کی تعیناتی

ہندوستان اپریل تک چین کے ساتھ ملنے والی اپنی مشترکہ سرحد پر روس کا پہلا ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم تعینات کردے گا۔

ینگ جرنلسٹ مرکز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور چین کی مشترکہ سرحد پر ایسے پانچ دفاعی سسٹم تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلا سسٹم اپریل اور باقی رواں سال کے آخر تک تعینات کر دیئے جائیں گے۔ ہندوستان نے ابھی اپنے اس فیصلے کی مکمل تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پانچ اعشاریہ چار تین ارب ڈالر مالیت کے روس کے ایس چار سو دفاعی سسٹم کی خریداری کا سودا اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں طے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ لداخ کی سرحد پر ہندوستان اور چین کے درمیان مئی دو ہزار بیس میں فوجی جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں طرف کے کئی فوجی مارے گئے تھے ۔

ٹیگس