ہندوستان: 24 گھنٹوں میں 67 لاکھ افراد کی ویکسینیشن
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 لاکھ سے زیادہ افراد کو کوویڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ کل ویکسینیشن کی تعداد 166.16 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 67 لاکھ 49 ہزار 746 افراد کو کوویڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 161 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 78 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے مزید 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 93 لاکھ تین ہزار 731 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہو گئی ہے۔ یومیہ وائرس کی شرح 17.22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2 لاکھ 42 ہزار 676 مریض کو کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ 63 لاکھ ایک ہزار 482 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ شرح 93.31 فیصد ہے۔