Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ناقابل عمل انتخابی وعدوں پر مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

ہندوستان میں سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے ناقابل عمل انتخابی وعدوں پر مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے ناقابل عمل انتخابی وعدوں کے خلاف مفاد عامہ کی ایک اپیل پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو منگل کے روز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے ناقابل عمل انتخابی وعدوں کے خلاف مفاد عامہ کی یہ اپیل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، ایڈوکیٹ اشونی کمار اوپادھیائے نے دائر کی ہے۔ منگل کو اپیل پر چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے درخواست گزار، بی جے پی رہنما اشونی کمار سے استفسار کیا کہ درخواست میں صرف دو سیاسی جماعتوں اور ریاست پنجاب کا ہی ذکر کیوں کیا گیا ہے؟

چیف جسٹس این وی رمن نے اسی کے ساتھ الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ہندوستانی سپریم کورٹ نے چار ہفتے بعد اگلی سماعت کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس