Jan ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا 73واں یوم جمہوریہ، صدر کا جمہوریت، انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے تحفظ پر زور

ہندوستان آج اپنا تہترواں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور شہروں٘ قصبوں کی سڑکوں اور شاہراہوں کو دلکش انداز میں آراستہ کیا گیا ہے۔ ملک کی سبھی ریاستوں کی دارالحکومتوں سمیت سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سرکاری حکام کے علاوہ ہندوستانی عوام بھی اپنے اپنے علاقوں میں انجام پانے والی تقریبات میں بڑے پرجوش انداز میں شریک ہیں اور جا بجا قومی پرچم ہوا میں لہراتا نظر آ رہا ہے۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئی ہے جہاں ہندوستان کے وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں اور ملک کی مسلح افواج راج پتھ پر اپنے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ پریڈ اور طاقت کے مظاہرے میں مصروف ہیں۔

اسی مناسبت سے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے بھی منگل کی شب ہندوستان کی عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک کے تہترویں یوم جمہوریہ کے موقع پر سبھی ہموطنوں کو مبارکباد پیش کی اور ملکی آئین میں ذکر شدہ جمہوریت، انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے تحفظ پر زور دیا۔

صدر ہندوستان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی منزل عدم تشدد اور سچے طور طریقوں سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ایسا ہم صرف تزکیہ نفس کے ذریعہ ہی کرسکتے ہیں، اس لئے ہمیں اس دن کو ایسے تعمیری کام کرنے کے لئے وقف کرنا چاہئےجو کہ ہمارے اختیار میں ہے۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ دنیا کومدد کی اتنی کبھی ضرورت نہیں پڑی جتنی کہ اس وقت ہے۔ دو برس سے زیادہ کی مدت گذر چکی ہےاور انسانیت ابھی تک کورونا وائرس سے نبردآزما ہے۔  دنیا کو بے مثال مصائب کا سامنا ہے اور نئے قسموں کے اضافوں کے بعد یہ نئےنئے بحرانوں کو جنم دے رہا ہے

ٹیگس