Jan ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • اترپردیش میں انتخابی مہم عروج پر، سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر وار

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات2022 کی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے درمیان اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کو مظفر نگر جانا تھا، لیکن انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو روک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کے ہیلی کاپٹر کو بغیر کسی روک ٹوک کے جانے دیا، لیکن میرے ہیلی کاپٹر کو دہلی میں روکا گیا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔

ادھر کانگریس نے بھی بی جے پی کی پالیسی کو عوام دشمون قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی یوپی میں کسانوں کی تحریک کی وجہ سے لوگوں کے درمیان بی جے پی کو لے کر سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

ٹیگس