ہندستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی
Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے لیکن اموات جمعرات کو بھی ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی ہیں
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ بہتر ہزار چار سو تینتس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار آٹھ کورونا کے مریض لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو لاکھ انسٹھ ہزار ایک سو سات کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔ہندوستان میں اب بھی کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ تینتس ہزار نو سو اکیس ہے۔