ہندوستان کے الیکشن کمیشن کا اعلان
Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم پر پابندی کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی تشہیراتی مہم میں، روڈ شو، پد یاترا یعنی پیدل مارچ کی مہم، اور سائیکل، موٹرسائیکل اور کار ریلیوں پر پابندی کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
توسیع کا اعلان ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اتوار کو پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں بعض نرمیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ امیدواروں کے انتخابی اجتماعات میں، بند آڈیٹوریم کی گنجائش کے پچاس فیصد اور کھلے میدان میں تیس فیصد لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں پانچ ریاستوں، یوپی ، اترا کھنڈ، پنجاب ، منی پور اور گوا میں ریاستی اسبملیوں کے انتخابات کے لئے انتخابی مہم جاری ہے۔