ہندوستان میں کورونا ہلاکتوں میں شدت
ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر میں ہلاکتوں میں شدت کا سلسلہ جاری ہے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن ہلاکتیں بدستور یومیہ ایک ہزار سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ایک ہزار ایک سو اٹھاسی اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے سڑسٹھ ہزار، پانچ سو ستانوے، نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جبکہ اس مدت میں ایک لاکھ، اسّی ہزار چار سو چھپن، کورونا کے مریض شفایاب ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے نو لاکھ ، چورانوے ہزار آٹھ سو اکیانوے، ہوچکی ہے۔
ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار باسٹھ ہوگئی ہے جبکہ چار کروڑ آٹھ لاکھ چالیس ہزار، چھے سو اٹھاون افراد، کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔