Feb ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ریاستی انتخابات کی ووٹنگ

ہندوستان کی ریاست یوپی میں پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالےگئے۔

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو ریاست کے گیارہ اضلاع کی اٹھاون نشستوں کے لئے پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی کی سرحدوں سے ملحقہ مغربی یوپی میں دوپہر تک پولنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاح نہیں ملی تھی ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق دو پہر ایک بجے تک مجموعی طور پر پنتیس فیصد سے زائد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی ۔
دو پہر ایک بجے تک سب سے زیادہ پولنگ کا تناسب شاملی میں اکتالیس اعشاریہ ایک چھے فیصد ، اس کے بعد باغپت میں اڑتیس اعشاریہ صفر ایک فیصد تیسرے نمبر پر بلند شہر میں سینتس اعشاریہ صفر تین فیصد اور چوتھے نمبر پر آگرہ میں چھتیس اعشاریہ نو تین فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

 

ٹیگس