Feb ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی یلغار میں نمایاں کمی

ہندوستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں اور اموات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اٹھاون ہزار ستتر نئے کورونا مریضوں اور چھے سو ستاون اموات کا اندراج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ پچاس ہزار چار سو سات مریض شفایاب ہوئے ۔

ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے اسپتالوں اور گھروں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے چھے لاکھ ستانوے ہزار آٹھ سو دو رہ گئ ہے۔

ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ پچیس لاکھ چھتیس ہزار ایک سو سینتس بتائی گئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ سات ہزار ایک سو ستتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور چار کروڑ تیرہ لاکھ اکتیس ہزار ایک سو اٹھاون افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس