Feb ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran

ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف پوری دنیا میں مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسی تناظر میں ہندوستان کے زیر انتظام کشیمر کی خواتین اور طالبات نے کرناٹک کی طالبات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پر امن مظاہرے کئے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنے والی خواتین نے بڈگام ضلع میں مظاہرہ کیا۔ خاتون مظاہرین نے حجاب پر عائد پابندی کے خلاف نعرے لگائے اور تاکید کی کہ جو بھی خواتین کی شناخت ختم کرنے کی کوشش کرے گا وہ نابود ہو جائے گا۔

28 دسمبر 2021 کو کرناٹکا کی گورنمنٹ خواتین پی یو کالج کی 6 طالبات کو حجاب کرنے پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بعد از اں جن طالبات کو کالج میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی انہوں نے کئی دنوں تک احتجاج کیا تھا اور ان میں سے 5 افراد نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی اور استدعا کی ہے کہ انہیں حجاب کے ساتھ کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ حجاب پر پابندی کا معاملہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک سے ریاست مدھیہ پردیش اور پڈوچیری تک پھیل گیا۔

کرناٹک میں انتہا پسندتنظیموں کی جانب سے حجاب کےخلاف پیدا کی جانے والی کشیدگی کے بعد تین دن کے لئے اسکول اور کالج بند کردئے گئے ہیں-

منگل کو کرناٹک کے مختلف شہروں میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔

ٹیگس