Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ شروع

ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 12 اضلاع کی 61 نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ریاست کے 12 اضلاع کی 61 نشستوں پر اتوار کی صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے افسران نے کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے ووٹنگ کے آغاز کے بارے میں مطلع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

اتوار کو جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطانپور، چترکوٹ، باغپت، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، اجودھیا،بہرائچ، شراوستی اور گونڈہ شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے ہیں۔

ٹیگس