Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بی جے پی نے توہین رسالت کے ملزم کو امیدوار بنا دیا‎

ہندوستان میں  بی جے پی نے توہین رسالت کے ملزم ٹی راجہ سنگھ کو تلنگانہ میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر امید وار بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے تلنگانہ کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو ان کی معطلی منسوخ کر کے تلنگانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے لئے ایک بار پھر امیدوار بنادیا ہے۔ ٹی راجہ کو بی جے پی نے گزشتہ سال اگست میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلامؐ کے خلاف ان کے مبینہ تبصروں کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی جے پی نے تلنگانہ ریاستی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جو پہلی فہرست جاری کی ہے اس میں ٹی راجہ سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔ ٹی راجہ توہین رسالت کے ملزم ہیں اور اسی وجہ سے پارٹی سے ان کو معطل کیا گیا تھا۔ بی جے پی نے ٹی راجہ سنگھ کو امیدوار بنانے کے لئے ان کی معطلی ختم کر دی ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ سمیت ہندوستان کی 5 ریاستوں میں آئندہ ماہ ریاستی انتخابات ہو رہے ہیں۔ تلنگانہ کے علاوہ مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور میزورم ریاستوں میں انتخابات ہوں گے۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔

ٹیگس