Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • اتر پردیش اسمبلی کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع، سخت حفاظتی انتظامات

اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے چھٹے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 10 اضلاع کی 57 اسمبلی نشستوں پر جمعرات کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے کہا کہ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے مرحلے میں 57 اسمبلی حلقوں میں 676 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 66 خواتین امیدوار بھی ہیں۔

پولنگ، کووڈ پروٹوکول کے تحت کل 25 ہزار326 پولنگ مقامات اور13 ہزار936 پولنگ اسٹیشنوں پر مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے نیم فوجی دستوں کی کافی تعداد میں تعیناتی کی گئی ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ای وی ایم کے اسٹرانگ رومز کی حفاظت کی ذمہ داری بھی نیم فوجی دستوں کو سونپی گئی ہے۔

 

ٹیگس