ہندوستان: منی پور میں دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ شروع
منی پور میں دوسرے اور آخری مرحلے میں 22 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہفتہ کی صبح پولنگ شروع ہوگئی۔ یہ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
ہندوستانی ریاست منی پور میں دوسرے اور آخری مرحلے میں 22 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہفتہ کی صبح پولنگ شروع ہوگئی۔ یہ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
آج کی پولنگ کے لیے ایک ہزار238 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کے اس مرحلے میں کل 8لاکھ47 ہزار400 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔
ہندوستان کی ریاست منی پور کی 60 سیٹوں والی اسمبلی کے پہلے مرحلے میں 38 سیٹوں کے لیے 28 فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔ دوسرے اور آخری مرحلے میں دو خواتین سمیت 92 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ ریاست کے 6 اضلاع میں آج انتخابات ہو رہے ہیں ۔
دوسرے مرحلے کے انتخابات ایک ایسے جغرافیائی علاقے میں ہو رہے ہیں جو اپوزیشن کانگریس پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ کانگریس نے پانچ سال پہلے یہاں سے 12 سیٹیں جیتی تھیں۔ ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) نے 4، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 3 اور نیشنل پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیتیں تھیں، جبکہ ایک آزاد نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
منی پور کی پہاڑیاں، جن میں زیادہ تر عیسائی پیروکار ناگا، کوکی اور دیگر قبائل آباد ہیں، ریاست میں حکمران بی جے پی کا کبھی گڑھ نہیں رہا، لیکن اس بار تمام 22 سیٹوں کے لیے اس کے امیدوار میدان میں ہیں۔