Mar ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تصادم، 2 عسکریت پسند جاں بحق

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والےعسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سری نگر کے سُر ٹینگ رعناواری علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران  2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے تصادم کے بارے میں بتایا کہ رعناواری سری نگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات ان کے خلاف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حفاظتی عملے اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر تصادم ہوا جس کے دوران دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔

دریں اثنا پولیس نے عوامی مظاہروں کے خوف کی وجہ سے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔ انہوں نے پولیس اور دیگر سلامتی اداروں کو لوگوں کی جان و مال کا محافظ بتایا۔

ٹیگس