Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اس ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کو دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل دونوں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمت میں اسّی پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ بدھ کو دہلی میں نئے اضافے کے بعد پیٹرول ایک سو پانچ روپے اکتالیس پیسے اور ڈیزل چھیانوے روپے سڑسٹھ پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ممبئی میں پٹرول چوراسی پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو بیس روپے اکیاون پیسے اور ڈیزل پچاسی پییسے کے اضافے کے ساتھ ایک سو چار روپے سستتر پیسے، فی لیٹر ہوگیا۔
اسی کے ساتھ کولکتہ میں بدھ کو پیٹرول ایک سو پندرہ روپے بارہ بیسے اور ڈیزل ننانوے روپے تراسی پیسے اور چنئی میں پیٹرول ایک سو دس روپے پچاسی پیسے اور ڈیزل سو روپے چورانوے پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ٹیگس