ہندوستانی پارلیمنٹ میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کا ہنگامہ
Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
ہندوستانی پارلیمنٹ میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کا ہنگامہ بدھ کو بھی جاری رہا۔
ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق کانگریس، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس اور بعض دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بدھ کو مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی، کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور حزب اختلاف کے دیگر اراکین، مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔
حزب اختلاف کے ہنگاموں کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر نے ارکان سے بحث میں شامل ہونے کی اپیل کی لیکن حزب اختلاف کے اراکین نے ان کی اپیل پر کوئی توجہ دیئے بغیر نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔ حزب اختلاف کے اراکین نے کچھ دیر تک مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔