Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • کشمیر: سی آئی ایس ایف کی بس پر گرینیڈ سے حملہ، ایک اہلکار کی موت 8 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سی آئی ایس اف سیکورٹی اہلکاروں پر آج حملہ ایسے حالات میں ہوا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کا ایک روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے کی صبح تقریباً 4.15 بجے ڈیوٹی پر جا رہے سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں سے بھری بس پر بڑا حملہ ہوا۔اس بس پر 15 سکورٹی اہلکار سوار تھے۔ حملہ آوروں نے جمو میں چڈھا کیمپ کے قریب فوجیوں کی بس پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ سی آئی ایس ایف ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آورموقع سے فرار ہوگئے ۔ سی آئی ایس ایف CISF   ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا منصوبہ بس پر حملہ کر کے زیادہ سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک اور ان کے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا تھا، لیکن جوابی کارروائی میں انہیں بھاگنا پڑا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ 8 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اے این آئی نے جموں و کشمیر پولیس کے حوالے سے بتایا کہ بارہ مولہ انکاؤنٹر میں اب تک 4  عسکریتب پسند جاں بحق ہوئے۔ جن میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر یوسف کانترو بھی شامل ہے۔

 کشمیر میں ایسے وقت حالات کشیدہ ہوئے ہیں کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کا ایک روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ نریندرا مودی سانبہ ضلع کے پالی پنچایت حلقے میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور عام لوگوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

 

 

ٹیگس