Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ جموں کے علاقے سنجوا میں آئی ایس ایف پر حملے کے بعد پورے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی سطح بڑھا دی گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکوت سری نگر میں جمعے کو لال چوک سمیت مختلف اہم اور حساس علاقوں میں عارضی ناکے لگا دیئے گئے اور گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے پیدل چلنے والے راہگیروں کی بھی تلاشی لی جس کے باعث عوام کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کنٹرول لائن اور حد متارکہ پر بھی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعے کی صبح جموں کے علاقے سنجوان میں سی آئی ایف کی ایک بس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسسٹینٹ سب انسپکٹر ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کا تعلق جیش محمد کے خودکش دستے سے بتایا گیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی عنقریب جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ٹیگس