Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • مودی کا دورہ جموں کشمیر سیکورٹی انتظامات سخت

حکومت ہندوستان نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کشمیر کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔

ہندوستانی وزیر اعظم اتوار کو جموں کشمیر کے دورے پر جائیں گے۔ سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ فوج نے نریندر مودی کے ہندوستان کے زیرانتظام کشیمر کے علاقے کے دورے کی مناسبت سے سیکورٹی انتظامات نہایت سخت کردیئے ہیں اور فوجی گشت بڑھا دی ہے۔

سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ حکومت ہندوستان نے پانچ اگست دو ہزارانیس کو ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات ختم کر دیئے جس کے باعث کشمیریوں کے حالات زندگی سخت ہوگئے ہیں اور ہندوؤں کے لئے اس علاقے میں ہجرت کرنا اور کشمیریوں کی زمینیں خریدنا مزید آسان ہو گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر مذہبی توازن میں تبدیلی لانا ہے۔

کشمیر کے خصوصی اختیارات منسوخ ہونے کے بعد سے اس علاقے کے لوگوں کو مہینوں پر محیط قرنطینے، فوجی حکومت اور انٹرنیٹ و ٹیلی فون جیسی سہولیات سے محرومی کا سامنا رہا ہے۔

ٹیگس