Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • ہم نے دہلی کا نقشہ بدل دیا, عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی حکومت نے دہلی کا نقشہ بدل دیا ہے۔

یہ بات عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر اور دہلی اسمبلی کی رکن، کالکاجی آتشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس میں کہی ۔ انہوں نے اس اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے7 برسوں میں ہندوستان کے قومی دارالحکومت کا چہرہ بدل دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت، تمام تر مشکلات و مسائل کے باوجود شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کررہی ہے، جبکہ بجٹ کو خسارے میں نہیں جانے دیا ۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر آتشی نے دہلی میں گزشتہ 7 برسوں میں ہونے والی ترقی کو ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کے حکومت کے عزم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اروند کیجریوال کا دہلی ماڈل آف گورننس ، دنیا کے بہت سے ملکوں کو درپیش چیلنجوں کا حل پیش کرتا ہے۔

ٹیگس