May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • اترپردیش میں مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتراونے کا سلسلہ جاری

پولیس نے اب تک ریاست میں 47 ہزار 473 سے زیادہ لاؤڈ اسپیکرز کو اتروایا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق، ہائی کورٹ کے حکم کے تحت، محکمہ داخلہ نے 23 مارچ کو ریاست اتر پردیش میں آواز کی آلودگی (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز-2000 کی دفعات کی سختی سے تعمیل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد ریاست میں لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اور مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکرز کے خلاف جاری کارروائی کے دوران پولیس نے اب تک ریاست میں 47 ہزار 473 سے زیادہ لاؤڈ اسپیکرز کو اتروایا ہے اور 59 ہزار سے زیادہ لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو کم کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 27 اپریل کی رات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے مؤثر کارروائی کرنے کے لیے افسران کو سخت ہدایات دی تھیں اور ساتھ ہی کسی بھی نئی جگہ پر لاؤڈ اسپیکر لگانے پر پابندی لگا دی تھی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے بعد، اتر پردیش میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ سپیکر ڈائون کردئیے گئے ہیں یا ان کی آواز معمول کے مطابق کم کر دی گئی ہے۔

 

 

ٹیگس