May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج ہوا ہے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3324 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس دوران 2874 کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

 ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں408 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔


اس رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ 107 افراد کا اضافہ قومی دارالحکومت دہلی میں، اس کے بعد ریاست ہریانہ میں 90 اور یوپی میں زیر علاج مریضوں میں 75 افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔


ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 40 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5 پانچ لاکھ 23 ہزار 843 ہوگئی ہے ۔

 

 

ٹیگس