May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • دھلی میں پانی کی شدید قلت، مٹکا پھوڑ مظاہرہ

کانگریس پارٹی نے اتوار کو دہلی میں پانی کی قلت کے خلاف مٹکا پھوڑ احتجاج کیا ۔

دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، دہلی کی ریاستی کانگریس پارٹی کے اراکین نے اتوار کو قومی دارالحکومت میں پانی کی قلت کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔
رپورٹ کے مطابق دہلی کے منڈکا علاقے میں شدید گرمی میں پانی کی قلت سے دوچار لوگوں کے ساتھ مل کر کانگریس پارٹی کے اراکین نے مطاہرہ کیا، مظاہرین دہلی حکومت سے متاثرین کو فوری طور پر مناسب مقدار میں پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔  
اس موقع پر کانگریسی رہنما نریش کمار نے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کے دیہی علاقوں کو بجلی اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انھوں نے دہلی کی کیجریوال حکومت سے پانی کا بحران فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس