May ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لپیٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو رواں سال میں اپنی تاریخ کے گرم ترین سال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین ماحولیات نے ہندوستان میں شدید گرمی کی لہر آنے کے باعث اس ملک کی تاریخ کے گرم ترین موسم گرما کے بارے میں خبردار کیا ہے۔  ہندوستان میں اس سال اپریل کے مہینے میں چالیس ڈگری سے اوپر درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جس نے گذشتہ سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

ہندوستان میں جاری گرمی کی لہر اور لو کے تھپیڑوں کے باعث عوام کو گھر کے اندر رہنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستانی کسانوں کے مطابق شدید گرمی کا اثر ان کی فصلوں پر پڑا ہے، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اچانک گرمی بڑھنے سے ہماری فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور زیرزمین پانی کے ذخائر میں بھی کمی آئی ہے یہاں تک کہ پیداوار کم ہو کر نصف ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی ندیاں سوکھ گئی ہیں ۔ اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شدید گرمی اور خشک سالی ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ 

ٹیگس