May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  •  ہندوستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ہندوستان میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے دوہزار سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ہندوستان کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں چار سو چار کی کمی واقع ہوئی تاہم سترہ ہزار سے زائد فعال مریض اب بھی موجود ہیں ۔

ہندوستان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے دوہزار چار سو ستاسی نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ دوہزار آٹھ سو سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق تیرہ مریضوں کی موت کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ چوبیس ہزار دوسو سے تجاوز کرگئی ہے۔

ٹیگس