دہلی اور اس کے مضافات میں آندھی اور طوفان
May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور اس کے مضافات میں آندھی اورطوفان سے معمول کی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کی وجہ سے معمول کی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے دہلی اور اس کے مضافات، این سی آر کے علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی اور اندرونی اور بیرونی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ دہلی اور اس کے مضافات میں ساٹھ سے نوے کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کے اترنے اور اڑان بھرنے کا شیڈول بھی معطل ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور آندھی کی وجہ سے جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا ہوا وہیں لوگوں کوگرمی اور حبس سے بہت حد تک راحت بھی مل گئی۔