کشمیر، ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، تین کی موت
Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 3 مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے دعوی کیا کہ تصادم کی جگہ سے 2 اے کے رائفلیں، ایک پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں محصور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سے قبل سیکورٹی فورسز نے آس پاس رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات میں منتقل کیا۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے بقول انکے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔