Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گيا ہے

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ بعض حلقوں نے جنگ کا خدشہ ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے فوج کو جنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان بقول ان کے اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹے ميں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرسکتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے ابلاغیاتی ذرائع نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کی خبر دی ہے۔ دونوں ملکوں کی فوجوں نے ایک دوسرے پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔اس حملے کے بعد مشترکہ سرحدوں اور کشمیر لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں نے اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے ۔

ٹیگس