Mar ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ضلع کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں اور ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں پولیس کے دو جوان زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکری پسندوں کےدرمیان جاری جھڑپ میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹروں، کواڈ کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کی خدمات بھی حاصل کیں۔
جمعرات کی صبح کٹھوعہ کے جنگلی علاقے میں جاری تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اور ہندوستان کی سیکورٹی فورس کے درمیان اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے بعد علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق، ابتدائی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ہندوستان کی سیکورٹی فورس کی جانب سے ہیلی کاپٹروں، کواڈ کاپٹروں اور ڈرون کیمروں کا استعمال کئے جانے کی رپورٹ ملی ہے۔

ٹیگس