ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ الزام تراشیوں اور بیان بازیوں کے ساتھ ہی مشترکہ سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: پاکستان اور ہندوستان کے ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھی جاری رہا۔ دونوں ملکوں کی فوجوں نے دعوی کیا ہے کہ فریق مقابل نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی کا موثر جواب دیا گیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس دوطرفہ فائرنگ میں دونوں طرف میں سے کسی کے بھی کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بائیس اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ شروع ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ اس دوران ہندوستان نے بھی اپنی فضائی حدود پاکستانی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کی پرواز کے لئے بند کردیا ہے۔ پاکستان پہلے ہی ہندوستانی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرچکا ہے۔