Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • گستاخ رسول کے خلاف مغربی بنگال کی اسمبلی میں قرار داد مذمت

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے بی جے پی کی معطل رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں جہاں توہین رسالت ص پر احتجاج بدستور جاری ہے وہاں اس ملک کی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل خاتون لیڈرنوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے اس وقت احتجاج شروع کیا جب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اسمبلی سے خطاب کررہی تھیں۔
ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ہم نے اس وقت کارروائی کی جب ریاست میں تشدد ہوا لیکن نوپور شرما کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔
نوپورشرما نے اپنے متنازعہ ریمارکس پر اپنی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے کولکتہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید چار ہفتے کی توسیع کی درخواست کی ہے۔
بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی دہلی کے لیڈر نوین جیندال کے گستاخانہ بیانات کے خلاف پورے ہندوستان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جبکہ دنیا کے بیشتر اسلامی ملکوں میں بھی سرکاری طور پر احتجاج کیا گیا تھا ۔

ٹیگس