Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: قرآن پاک کی بے حرمتی پر کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے سخت رد عمل اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ  بات زور دے کر کہی کہ اس کام کی اجازت دینا قابل مذمت ہے۔

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ کوئی بھی کتاب جسے اس کے ماننے والے مقدس سمجھتے ہیں وہ کتاب قابل احترام ہونی چاہیے اور آزادی اظہار رائے کو کبھی بھی دوسروں کی تذلیل کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، اس لئے کہ اس قسم کا اقدام مسترد اور قابل مذمت ہے۔

گزشتہ روز ایک غیر معمولی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی اور حضرت رسالتمآب (ص) کی اہانت کا سلسلہ روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سویڈش پولیس کی اجازت ملنے کے بعد خود اسکی موجودگی میں کی گئی۔ 

ٹیگس