Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • مہاراشٹر میں سیاسی بحران عروج پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے عہدے  سے مستعفی

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے دونوں عہدوں سے اسوقت مستعفی ہوئے جب سپریم کورٹ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے برسر اقتدار مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے والے عمل فلور ٹیسٹ پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا۔

ریاست کے عوام سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے ان کی اتحادی پارٹیوں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کابینہ نے آج اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوپہر میں ٹھاکرے نے کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی اور اپنے اتحادیوں این سی پی اور کانگریس سے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی والوں نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے مہاراشٹر میں موجودہ سیاسی بحران پیدا ہوا۔

ٹیگس