Jul ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • سلام فرماندہ، اب کشمیری زبان میں۔ ویڈیو

سلام فرماندہ ترانے نے پوری دنیا میں ریکارڈ قائم کردیا ہے اور اس بار اس سرود کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری بچوں اور طالبعلموں نے کشمیری زبان میں پیش کیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق امام زمانہ (عج) کے سلسلے میں ایران میں تیار شدہ معروف ترانہ ’’سلام فرماندہ‘‘ (سلام کمانڈر) اب ملکی سطح پر مقبول ہونے کے بعد سرحد پار بھی بہت زیادہ مقبول ہو گیا ہے۔

دنیا کے متعدد ممالک کی طرح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں  بھی اس ترانے کو پڑھا گیا تاہم اس بار اسے کشمیری زبان میں پڑھا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ہندوستان، پاکستان اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں یہ ترانہ چھا گیا۔ 

یہ تاریخی ترانہ فرزند رسول خدا حضرت امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت اور آپؑ سے اعلان وفاداری کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کو ایران کے معروف مداح ابوذر روحی نے بڑے منفرد انداز میں پڑھا ہے۔ اس ترانے نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور اب یہ ترانہ ایران کی سرحدیں پار کرتا ہوا دنیا کے مختلف ممالک تک جا پہنچا ہے۔ 

ٹیگس