Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دواؤں کا بحران

پاکستان میں دواؤن کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملک بھر میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے اور محکمۂ  صحت پنجاب نے فارماسوٹیکل منیوفیکچررز ایسوسی ایشن سے مدد کی درخواست کر دی۔

ایڈیشنل سیکریٹری محکمۂ  صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں ترپن ضروری ادویات میسر نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی پی ایم کو چاہئے کہ ناپید ادویات کی تیاری کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرے۔

دوسری جانب پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم نے ادویات کی قلت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، پی پی ایم اے اور دیگر حکام کو طلب کر لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق تھیلیسیمیا، کینسر اور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات آنا بند ہو گئی ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں نہ ملنے والی ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہیں ۔

پاکستانی میڈیا ذرائع نے ڈاکٹروں، فارمیسیوں اوردواخانوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں تقریباً سو سے زائد ضروری ادویات کی قلت ہے۔

ٹیگس