Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ملیشیا کو 18 ہلکے جنگی طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

ہندوستان نے ملیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے (ایل سی اے) ’تیجس‘ فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکا، انڈونیشیا اور فلپائن نے بھی ایل سی اے کی خریداری میں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت، غیر جیٹ طیاروں کی برآمد کے لیے سفارتی کوششیں بھی کر رہی ہے۔

وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ انڈین ایروناٹکس نے گزشتہ برس اکتوبر میں رائل ملئیشین ایئر فورس کی جانب سے 18 جیٹ طیاروں کی تجویز کی درخواست کا جواب دیا، جس میں دو نشستوں والا تیجس والے ورژن کو فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ہندوستان کے جونیئر وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کے ممبران کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ’دیگر ممالک جنہوں نے ایل سی اے طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے وہ ارجنٹینا، آسٹریلیا، مصر، امریکہ، انڈونیشیا اور فلپائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانے پر بھی کام کررہا ہے لیکن قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹائم لائن دینے سے گریزکیا۔

ٹیگس