Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں توانائی ترمیمی بل دو ہزار بائیس لوک سبھا میں پیش

ہندوستان میں حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی زبردست مخالفت کے درمیان آج توانائی ترمیمی بل دو ہزار بائیس لوک سبھا میں پیش کردیا ۔

 رپورٹ کے مطابق جب بجلی کے وزیر آر کے سنگھ نے ایوان میں بل پیش کیا تو کانگریس سمیت بڑی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل کسانوں اور عام لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت کے درمیان، وزیر توانائی نے بل پیش کیا اور کہا کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔

کانگریس کے منیش تیواری اور ایوان میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بھی اس بل کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ یہ، کسانوں اور عام لوگوں سے دشمنی ہے اور تقسیم کار کمپنیوں کی من مانی کا باعث بنے گا، اس لیے بل کو واپس لیا جانا چاہیے۔

ڈی ایم کے، کے ٹی آر بالو اور ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل پاور کمپنیوں کے لیے فائدہ مند اور عام لوگوں کے مفاد کے خلاف ہے۔

ٹیگس