Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتیم کشمیری رہنما
    محبوبہ مفتیم کشمیری رہنما

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر کی سابق وزیراعلی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے وارانسی کی تاریخی گیان واپی مسجد کے بارے میں عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہے اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے گیان واپی مسجد کے بارے میں ضلعی عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پلیس آف ورشپ ایکٹ کے باوجود گیان واپی مسجد کے بارے میں عدالت کے فیصلے سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں اور اس سے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوگا۔ 
محبوبہ مفتی نے بنارس کی عدالت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ عدالت اپنے ہی فیصلوں پر عمل نہیں کر رہی ہے- محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ اس طرح کے معاملات کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی عدالت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی طرح ہی گیان واپی مسجد کے بارے میں اقدامات اور کوششیں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو وارانسی (بنارس) کی عدالت نے گیان واپی مسجد کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کے اندر پوجا کرنے کے بارے میں جو درخواست ہندو فریق کی طرف سے دائر کی گئی ہے وہ عدالت میں قابل سماعت ہوسکتی ہے، جبکہ مسلم فریق نے درخواست کی تھی کہ اس درخواست کو خارج کردیا جائے۔ 

فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اگلی سماعت کے لئے بائیس ستمبر کی تاریخ بھی مقرر کر دی ہے۔

ٹیگس