Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  •   ہندوستان میں این آئی اے کے چھاپے، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کے شبہے میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق این آئی اے  نے جمعرات کو دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ لنک کے خلاف ملک گیر کارروائی انجام دی ۔ اس رپورٹ کے مطابق دہلی، راجستھان، تلنگانہ، اتر پردیش ، کرناٹک اور بہار میں این آئی اے کے  چھاپوں میں دہشت گردوں کے لئے فنڈنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں گرفتار کئے جانے والے پاپولر فرنٹ کے کارکنوں کا تعلق دہلی کے شاہین باغ علاقے اور لکھنؤ سے بتایا گیا ہے۔ 

 این آئی اے نے ایک بیان جاری کرکے  پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں پر مبینہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے تربیتی کیمپ قائم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس