کانگریس صدر کے الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری
Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
ہندوستان میں کانگریس صدر کے الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں ہندوستان کی کانگریس کانگریس پارٹی کے الیکشن انچارج مدھو سودن مستری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی صدر کے الیکشن کے لئے جمعرات بائیس ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چوبیس سے تیس ستمبر تک گیارہ بجے سے تین بجے شام تک وصول کئے جائیں گے۔
کانگریس کے الیکشن انچارج نے بتایا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال یکم اکتوبر کو انجام دیکر امیدواروں کی فہرست اسی دن شام تک جاری کردی جائے گی۔
کانگریس پارٹی کے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ سترہ اکتوبر کو دس بجے دن سے شام چار بجے تک انجام پائے گی ۔