Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے کشمیر میں دو عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہوئے۔

ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بارہ مولا کے دورے سے پہلے، سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ایک انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسندوں کو گولی مار دی ۔

 کل رات شروع ہونے والا انکاؤنٹر آج صبح تک جاری تھا۔ علاقے میں 2 سے 3 عسکریت پسندو کے گھرے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق، سیکورٹی فورسز کو امت شاہ کے دورے سے قبل علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے بارہ مولا ضلع کے یادی پورہ پٹن میں جاری انکاؤنٹر میں 2 عسکریت پسندو کو  مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کےاہلکار یہ مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔

واضح رہے ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ 5 اکتوبر کو بارہ مولا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ضلع شوپیاں کے چترگام میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر جمعرات کی رات سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وہاں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سے پہلے منگل کو ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں جیش محمد (جے ایم) کے دو ارکان مارے گئے تھے۔

ٹیگس