Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست گجرات میں گورو یاترا پر کانگریس پارٹی کی تنقید

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے ریاست گجرات میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کی گورو یاترا پر اس کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نئی دہلی سے ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے ترجمان، پون کھیڑا نے کہا کہ ریاست گجرات میں کالجوں اور سرکاری ملازمتوں کے امتحانات کے پرچے لیک ہورہے ہیں اور پیپر لیک کے بائیس معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی ستائیس برس سے اقتدار میں ہے، وہاں پیپر لیک کا ذمہ دار وہ کس کو قرار دے گی ۔

کانگریس ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان حالات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کس منھ سے گجرات میں گورو یاترا نکال رہی ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت ترین حملے کرتے ہوئے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے انہی ریاستوں میں گھپلے اور بد عنوانیاں زیادہ کیوں ہوتی ہیں ۔

ٹیگس