Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پھر تصادم، ایک عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔

سحر نیوز/ہندوستان: جموں و کشمیر کے شوپیاں علاقہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہونے کی خبر ہے۔

ریاستی پولیس، سی آر پی ایف اور ہندوستانی فوج کے اہلکاروں  کی جانب سے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے کا تعلق جیش محمد سے ہے اور اس کا نام کامران بھائی ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپیں روز کے معمولات میں شمار ہوتی ہیں۔

ٹیگس