Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • نریندر مودی نوکریاں دینے میں ناکام: کانگریس صدر کا دعوی

کانگریس صدر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم لوگوں کو نوکریاں دینے میں ناکام ہوئے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ لوگوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ آٹھ برس میں ان کا وعدہ پورا نہیں ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق گزشتہ آٹھ برس میں سولہ کروڑ لوگوں کو ملازمت ملنی چاہئے تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود وزیراعظم سیکریٹریٹ میں خالی اسامیاں بھی پر نہیں کی گئی ہیں ۔

ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتانا چاہئے کہ ان کے سیکریٹریٹ میں ایک ہزار چھے سو اسامیاں خالی کیوں ہیں؟ انھوں نے کہا کہ نئی ملازمتیں دینا تو در کنار، مختلف سرکاری محکموں میں تیس لاکھ سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ سرکاری محکموں میں تیس لاکھ اسامیاں خالی ہیں اور مودی حکومت نے صرف پچھتر ہزار اسامیوں کے لئے درخواست فارم تقسیم کئے ہیں ۔

ٹیگس