Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • گروپ بیس کی صدارت ہندوستان کے لئے ایک بڑا موقع، نریندر مودی

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے گروپ بیس کی صدارت کو ہندوستان کے لئے ایک بڑا موقع قرار دیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ہفتے وار پروگرام من کی بات میں کہا ہے کہ گروپ بیس کی صدارت ہمارے لئے ایک بڑا موقع ہے جس سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں عالمی بھلائی اور عالمی بہبود پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا کہ امن ہو، اتحاد ہو، ماحولیات کے تئیں حساسیت ہو یا پائیدار ترقی ہو، ہندوستان کے پاس ان تمام چیلنجوں کا حل موجود ہے۔ نریندرمودی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گروپ بیس سے متعلق بہت سے پروگرام منعقد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس عرصے میں دنیا کے بہت سے علاقوں کے لوگوں کو آپ کی ریاستوں کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ثقافت کے مخصوص متنوع رنگوں کو، ان کے سامنے پیش کریں گے ۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ملک کے عوام سے دنیا کے سامنے اپنی مخصوص، مختلف رنگوں والی متنوع ثقافت پیش کرنے کی اپیل ایسی حالت میں کی ہے کہ حزب اختلاف کے علاوہ بہت سی سماجی تنظیمیں بھی ان کی حکومت پر ہندوستان کی گنگاجمنا تہذیب اور کثرت میں وحدت کی ثقافت کے لئے خطرات پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہیں ۔

ٹیگس