Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم، تین عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تازہ تصادم میں تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ۔

ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

کشمیر زون پولیس نے اس تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جھڑپ میں مارے جانے والے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ کشمیر پولیس نے جھڑپ میں سیکورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

ٹیگس