ہندوستان، کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ان میں دارالحکومت دہلی، راجستھان، پنجاب ، تلنگانہ اور اس ملک کے زیر انتظام جموں و کشمیر شامل ہیں ۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق دہلی میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تینتس ہوگئی ہے۔